Home / خبر یں / کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے

 

 

 

مکہ مکرمہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک ہندوستان کا معاشی،سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہوسکتا ہے ،8لاکھ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے بچے ،بوڑھے اور خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے ،کریک ڈاﺅن کے دوران لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے مقبوضہ کشمیر کے اندرکشمیریوں کو اپنے عزیزوں تک بات کرنے کی اجازت نہیں ہے نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام اور ہندو بستیاں بسانے کی سازش کررہے ہیں کشمیری امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام کانفرنس کے موقع پر اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،سرکاری اور غیر سرکاری مندوبین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے ضروری ہے جنوبی ایشیا میں دیر پا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانا ہو گا ،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان کمال ہوشیاری کے ساتھ کشمیریوں کی اس جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی سازش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ او آئی سی کی سطح پر جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے او آئی سی کے کشمیر کنٹکٹ گروپ کو فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنا چاہےے اگر ہندوستان اس مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکتا ہے تو اسلامی ممالک کو بائیکاٹ کی طرف آنا چاہےے تا کہ ہندوستان پر دباﺅ بڑھے اور وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ۔

Check Also

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا. اسلام آباد ہائی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *