Home / شوبز / کنگنا نے 31ویں سالگرہ پر 31 درخت لگا دیے

کنگنا نے 31ویں سالگرہ پر 31 درخت لگا دیے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 31 ویں سالگرہ پر 31 درخت لگاکر پرستاروں کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت گزشتہ روز پورے 31 برس کی ہوگئیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے دیگر فنکاروں کے برعکس شاندار پارٹی کا اہتمام کرنے کے بجائے درخت لگا کر نہ صرف ایک نیک کام کیا بلکہ لوگوں کو بہت خوبصورت پیغام دیا کہ اگر تمام افراد اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے درخت لگائیں تو ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے اپنی بہن کے اس نیک کام کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہماری چھوٹی ملکہ نےاپنی سالگرہ کے دن خود کو ہرے بھرے پودوں کا خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ خدا تمہیں لمبی اور خوبصورت زندگی عطا کرے۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *