تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / کنگ خان کی فلم ’زیرو ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

کنگ خان کی فلم ’زیرو ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کے ٹیزر نے ریلیز کے 24 گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے نئے سال کی موقع پر مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کا نام اور ٹیزر جاری کیا جس میں وہ بونے کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس منفرد کردار نے کنگ خان کے مداحوں کو ایسا متاثر کیا کہ فلم کے ٹیزر کو 24 گھنٹوں میں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار انند رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر میں 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ بار ٹیزر دیکھنے کی خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک کے پیچھے اتنے زیرو دیکھ کر اچھا لگا خان صاحب‘۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *