Home / جرائم / کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Check Also

لاپتا افراد کو بازیاب نہ کرایا تو پولیس افسران کو جیل بھیجیں گے، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس نے لاپتا افراد کو بازیاب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *