Home / جرائم / کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرونکس کی دوکان پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جعفر ولد غلام علی اور محمد ولد خان علی سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے میزان چوک پر مظاہرہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

Check Also

پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف

لاہور: پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *