Home / جرائم / کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

 

 

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد  میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔

مسجد کی انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو  شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Check Also

فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *