Home / جرائم / کوئٹہ: پولیس کی بکتربند پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

کوئٹہ: پولیس کی بکتربند پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

 

کوئٹہ: نواحی علاقے ہزارگنجی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔جیونیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے  ہزار گنجی میں شالکوٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کے سبزی فروشوں کو پولیس کی سیکیورٹی میں لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شالکوٹ کے علاقے میں گھات لگائے ملزمان نے بکتربند گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک موقعہ پر ہی شہید ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی و شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔واقعے کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔

Check Also

سرفراز بھارت سے جیت کے لیے ریلوکٹوں پر انحصار نہ کریں، وزیراعظم کا مشورہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بھارت سے جیت کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *