Home / خبر یں / کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

کوئٹہ: نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 48 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکا خود کش تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے، سبزی منڈی میں دھماکا خیزمواد آلوکی بوری میں رکھا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کی منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے جب کہ دھماکا ریموٹ کے ذریعے کیا گیا یا ٹائم ڈیوائس تھی اس پر تفتیش کررہے ہیں۔لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن کا آغازکردیا ہے۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان، صدرپاکستان عارف علوی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے دہشت حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *