Home / خبر یں / کورونا وبا؛ مزید61 مریضوں میں وائرس کی تشخیص، مردان میں لاک ڈاؤن

کورونا وبا؛ مزید61 مریضوں میں وائرس کی تشخیص، مردان میں لاک ڈاؤن

4 روز میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 7000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے فوٹو: فائل

 کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ ایک مریض کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 302 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 205 ، پنجاب میں 33، خیبر پختونخوا میں 17، بلوچستان میں 23، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

5 مریض صحتیاب

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 5 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں، اسلام آباد کے پمز اسپتال سے 2 اور سندھ سے 3 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی کورونا سے پاک

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

مردان میں لاک ڈاؤن

گزشتہ روز کورونا وائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق یونین کونسل سے کوئی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ اندر آسکتا ہے۔ مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور اسکریننک جاری ہے۔

 

ڈی ایس پی ہری پور میں بھی کورونا کا شبہ

ہری پور میں ڈی ایس پی سمیت 22 افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس تاحال اب تک نہیں ملی تاہم اب ان لوگوں کو خان پور ریسٹ ہاؤس سے دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتان سے مزید 1653 زائرین متعلقہ صوبے منتقل

بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید 1653 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم موخر

کورونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا

سندھ کے تمام سرکاری دفاتر بند

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور جمعرات کو انڈیکس گزشتہ 5 سال کی انتہائی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *