تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی، فخر زمان

کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی، فخر زمان

ہرارے:  پاکستانی اوپنر فخرزمان نے کہا ہے کہ کینگروز پر قابو پانے کی پلاننگ کرلی۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پلاننگ کر لی ہے، پہلا باہمی میچ ماضی بن چکا،بلی اسٹین لیک نے بہت اچھی بولنگ کی لیکن ہر نئے مقابلے میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، پیسر کا بہتر انداز میں سامنا کرتے ہوئے بہتر مجموعہ حاصل کریں گے۔اوپنر نے مزید کہا کہ ایرون فنچ کو بڑی اننگز کھیلنے سے روکنے کیلیے پورا ہوم ورک کرکے میدان میں اتریں گے۔ فخر زمان نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ہدف زیادہ ہونے کے باوجود ہمیں کوئی تشویش نہیں تھی،طویل بیٹنگ لائن کی وجہ سے کامیابی کا یقین تھا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *