Home / خبر یں / کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری دینے راولپنڈی پہنچ گئے

کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری دینے راولپنڈی پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نیب کو گرفتاری دینے کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبرپختونخوا بیورو کی ٹیمیں پہلے سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ہری پور میں بھی کیپٹن صفدر کے گھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر عدالتی فیصلے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو اس سے پہلے 9 اکتوبر 2017 کو بھی نیب مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ائرپورٹ پر ہی نیب نے انہیں حراست میں لے کر اگلے روز عدالت میں پیش کیا۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *