Home / انٹرویوز / گذشتہ دنوں پاکستان کیاداکارہ نیہا ناز سے خصوصی نمائندہ اظہراقبال مُغل

گذشتہ دنوں پاکستان کیاداکارہ نیہا ناز سے خصوصی نمائندہ اظہراقبال مُغل

 

 

گذشتہ دنوں پاکستان کیاداکارہ نیہا ناز سے خصوصی نمائندہ اظہراقبال مُغل
نمائندہ: اسلام و علیکم
نیہاناز: وعلیکم سلام
نمائندہ : کیا حال ہے کیسی ہو آپ
نیہا: جی بالکل ٹھیک
نمائندہ :: اچھا تو یہ بتائیں آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
نیہا ناز : میں نے 2 سال پہلے سماء ٹی وی سے اپنے کیئریر کا با قاعدہ آغاز کیا
نمائندہ: آپ نے اس فلیڈ میں ہی کام کرنا کیوں پسند کیا
کیونکہ مجھے ایکٹنگ کا بہت شوق ہی اور میری امی کی بھی خواہش تھی کہ میں کسی مقام پر پہنچوں میری امی ہی کی دعا ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں
نمائندہ : اچھا جی یہ بتائیں آپ کو کھانے میں خاص طور پر کیا پسند ہے کیا چیز ہے جو بہت شوق سے کھاتی ہو آپ
نیہا ناز: میں سب کچھ شوق سے کھا لیتی ہوں سب اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں
نمائندہ: آپ کو کوگنگ آتی ہے کیا اچھا بنا سکتی ہو
نیہا ناز: جی ہاں مجھے کوکنگ آتی ہے اور میں گوشت اور قورمہ بہت مزے کا بنا لیتی ہوں باقی سب چیزیں سو سو بنا لیتی ہوں
نمائندہ : اگرآپ کو فلم کی آفر ہوئی تو فلم میں کام کریں گی
نیہا ناز: نہیں کبھی بھی نہیں مجھے صرف ڈراموں میں کام کرنا ہی پسند ہے۔ اور میرے گھر والے بھی مجھے ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ میں فلم میں کام کروں
نمائندہ : آپ کو کب لگا کہ آپ اداکاری کر سکتی ہو
نیہا ناز: مجھے ایکٹنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا
نمائندہ: آج کل جو کام ہو رہا ہے آپ کے خیا ل میں اس میں کچھ تبدیلی ہونی چاہئے
نیہا ناز: آج کل اچھا کام ہورہا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی بہت ضروری ہے اس لیئے ضرور ہونی چاہیئے تبدیلی پرانے اداکاروں کو چاہئے کہ نیو ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ضرور دیں کیوں کہ پاکستاں میں بہت ٹیلنٹ ہے جن کو موقع نہیں ملتا

نمائندہ: مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
نیہا ناز: کچھ خاص نہیں کرنا چاہتی بس اپنے بیٹے کو اچھا انسان بنانا چاہتی ہوں اور ایک بہت اچھی ایکٹر اور ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔جو کہ میں ریئل لائف میں ہوں اور امی ابو کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں
نمائندہ: اگر آپ کو انڈین فلم میں کام کی آفر ہو تو انڈین فلم میں کام کریں گ
نیہا ناز: توبہ کریں جی اگر پاکستانی فلم میں کام کرنے کا اردہ نہیں تو انڈین فلم کا تو سوچ بھی نہیں سکتی
نمائندہ : آپ اپنے کا م سے مطمئن ہو:
نیہا ناز: جی ہاں اپنے کام سے بالکل مطمئن ہوں
نمائندہ: اگر آپ کو ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گی
نیہا ناز: جی وزیر ِ اعظم بن کر پہلا کام یہ کروں گی کہ غربت ختم کروں گی تاکہ کوئی بھی غریب انسان کسی امیر کا محتاج نہ ہو
نمائندہ: کوئی ایسی شخصیت جس سےا ٓپ بہت متاثرہو
نیہاناز: نہیں میں کسی سے بھی متاثر نہیں ہوں سب ہی اچھا کام کر رہے ہیں
نمائندہ: اگر ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
نیہا ناز: ایکٹر نہ ہوتی تو ایک اچھی ماں اور ایک اچھی بیوی ہوتی
نمائندہ: : ایک پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستانی قوم کو کوئی پیغام دینا چاہیئں گی
نیہا ناز: پاکستان میں لوگ جلد ہی اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگے ہیں اس لیئے میں یہی کہوں گی کہ عاجزی سے رہیں تو بہت اوپر جا سکتے ہیں ۔ اور سارا معاشرہ مختلف فرقوں میں بٹا ہوا نظر آتا ہے اگر سب مل جل کر رہیں تو دشمن ہمیں آسانی سے نہیں توڑ سکتا
نمائندہ : آپ کا بہت بہت شکریہ نیہا ناز صاحبہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے ہمارے لیئے اپنا قیمتی وقت نکالا
نیہا ناز: خوش آمدید آپ کا بھی شکریہ آپ نے مجھ ناچیز کو اس قابل سمجھا

Check Also

علی پٹھان انڈین فلم انڈسٹری میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

    علی پٹھان انڈین فلم انڈسٹری میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *