Home / بزنس / گزشتہ دو دہائےوں مےں ورلڈ اےکسپورٹ مارکےٹ مےں اےک بہت بڑی تبدےلی واقع ہوئی ہے

گزشتہ دو دہائےوں مےں ورلڈ اےکسپورٹ مارکےٹ مےں اےک بہت بڑی تبدےلی واقع ہوئی ہے

اےف پی سی سی آئی کے رےجنل چےئرمےن چوہدری عرفان ےوسف کو گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے چیئرمین خواجہ ضرار کلیم یادگار سوینئر پیش کر رہے ہےں ،ان کے ہمراہ سجادہ نشین حضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان احمد اور دےگر بھی موجود ہیں

 

لاہور(پ ر )گزشتہ دو دہائےوں مےں ورلڈ اےکسپورٹ مارکےٹ مےں اےک بہت بڑی تبدےلی واقع ہوئی ہے،جہاں پر رواےتی توجہ مغربی ممالک سے افرےقہ،اےشےائ،وسطی اےشےائ،چےن اور بھارت کی ابھرتی مارکےٹوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔زےادہ دستاوےزات کی ڈےمانڈ،مشکل کسٹم طرےقہ کار،نا کافی پورٹ آپرےشنز اور بنےادی ڈھانچہ ،رےفنڈ کو رےلےز کرنے مےں غےر معمولی تاخےرےہ سب اضافی اخراجات اور اےکسپورٹ مےں کمی کا سبب ہےں،حکومت اےکسپورٹ کو بہتر کرنے کےلئے فوری اقدامات کرےں۔گوجرنواالہ صنعت کے لحاظ سے پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہے۔جہاں پانچ لاکھ سے زائد افراد صنعت سے روزگار حاصل کرتے ہیں،وےلےو اےڈےشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ان خےالات کا اظہار فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری (اےف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ورےجنل چےئرمےن چوہدری عرفان ےوسف نے میڈان گوجرانوالہ نمائش 2018 کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزےد کہاکہ ملک مےں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رےنکنگ کو مزید بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔پاکستان کی برآمدات مےں مسلسل کمی آرہی ہے اور درآمدات بڑھ رہی ہےں۔اےکسپورٹ کو بڑھانا کےلئے بیرونی ممالک میں پاکستانی سفےروں اور کمرشل اتاشیوں کا فعال ہونا ہوگا۔ہم پاکستان کے مثبت امےج کو اجاگر کرنے کے لےے کوشاں ہے۔ پاکستان مےں ہنر موجود ہے صرف گائےڈ کرنے اور پروموشن کرنے کی ضرورت ہے۔اپنی پروڈکٹ کو فروخت کرنے کےلئے ای مارکےٹ کو بھی استعمال کرےں۔ اےک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ گوردوارہ دربار صاحب کی یاترا کیلئے ویزا فری انٹری دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کیلئے بہت بڑی سہولت اور تاریخی اقدام ہے۔خواجہ ضرار کلیم،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر نے کہاکہ ہم اس وقت اربوں روپے کی اےکسپورٹ کر رہے ہیں۔60سے زائد پروڈکٹ اس نمائش میں رکھی گئی ہیں۔گوجرانوالہ کی صنعت کے حوالے سے نا قابل فراموش خدامات ہیں۔اس موقع پر اخلاق احمد بٹ،سعید احمد تاج،عرفان ےعقوب،چاند بٹ،خالد منہاس،حافظ وحید احمد تاج،خواجہ صائم،میاں ثاقب غفور،فیاض احمد بٹ و دےگر نے بھی نمائش کا دورہ کےا۔

Check Also

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی جائے ۔پیاف

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *