Home / جرائم / گوادر: نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

گوادر: نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

 

 

 

گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز جیوانی کے علاقے گنز میں مزدور نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم آج ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی، سکھر، پشاور اور خضدار سے ہے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Check Also

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت

  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے روز ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *