تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

گورنر ہاؤس سندھ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

کراچی: سندھ کے شہریوں کے لیے گورنر ہاؤس کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح  شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس دیکھنے پہنچ گئی۔  گورنر ہاؤس سندھ کو  شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح شہریوں کی بڑی تعداد وسیع و عریض  گورنر ہاؤس کو دیکھنے پہنچ گئی، شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں صرف پارک تک محدود کیا گیا جب کہ نجی یونیورسٹی کے طلبہ کو قائداعظم کے دفتر اور گیلری کا بھی دورہ کرایا گیا۔طلبہ و طالبات نے گورنر ہاؤس میں نہ صرف تصاویر بنائیں بلکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے دفتر اور تاریخی مضامین، تاریخی ورثہ جیسے عمارت، دفاتر، کمروں سمیت دیگر تاریخی اشیا کا معائنہ بھی کیا۔گورنر ہاؤس سندھ عام دنوں میں صبح 6 سے 10 بجے اور اتوار کے روز شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے تک کھلے گا اور شہری گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر ایک سے اپنے شناختی کارڈ جمع کرا کے گورنر ہاؤس میں جاسکیں گے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *