Home / تعلیم / گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں میلادالنبیﷺ کانفرنس اورطلباءکے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں میلادالنبیﷺ کانفرنس اورطلباءکے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد

مظفرآباد( )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں میلادالنبیﷺ کانفرنس اورطلباءکے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد ۔دینی سکالرز،علماءو اساتذہ اور طلباءنے میلادالنبیﷺ اور سیرت طیبہ پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔ میلادالنبیﷺ کانفرنس کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تعلیم کالجزپروفسیرڈاکٹر خواجہ عبدالرحمان اور صدر تقریب پرنسپل ادارہ پروفیسرملک ارشد عزیز تھے۔تقریب میں پروفیسر اعجاز نعمانی،میجرریٹائرڈ علامہ قاضی شبیر احمد،ندیم حسین شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے نوجوانوں پر زوردیاکہ وہ رسول رحمت نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی کو سامنے رکھ کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ستودہ صفات کل عالم کےلئے سراپا رحمت اور راہ ہدائت کا روشن چراغ ہیں، اسی نور اولین سے روشنی لے کر مسلمان دنیا میں ترقی و جدت کی دور میں شامل ہوسکتے ہیں،قرآن حکیم اسوہ کاملہ کا دستور ہے جس میں تمام مسائل کا حل اور زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کی پستی، ذلت و رسوائی اور پسماندگی و جہالت کی سب سے بڑی وجہ نبی اکرم شفیع معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ِ مبارکہ سے روگردانی اور کمزور تعلق ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدمصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کائینات کا مصلح بناکر بھیجا۔ آپﷺ کا ہر قول و فعل مسلم امہ کا دستورحیات ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں جبکہ ابلاغ عامہ میں نوجوان نسل کی بے راہ روی کا سامان موجود ہے‘ کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا اساتذہ اور والدین کا اولین دینی فریضہ ہے۔ اگر ہم نے اپنی نوجوان نسل کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے روشناس نہ کروایا تو ہمارا مستقبل تابناک نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہاہے کہ حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمداللہ رب العالمین کا‘ کائنات پرسب سے بڑا احسان ہے۔ مسلم امہ مکین گنبدخضریٰ کے پرچم تلے متحدہوجائے دنیاو آخرت میں سرخروئی ان کا مقدربن جائے گی یہی میلادالنبیﷺ کا پیغام ہے۔ انہوںنے کہاکہ نبی مکرم شفیع معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں جلوہ گری سے کائنات کی ظلمتیں دور ہوگئیں اور ہر طرف نور کی روشنی پھیل گئی۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے والے خوش نصیب ہیں کہ خود نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر پیر کے دن روزہ رکھ کر اپنی اس دنیا میں آمد کی خوشی پر اللہ کے حضور اظہار تشکر فرمایااور روزہ رکھنے کے عمل کی وجہ بھی بیان فرمادی کہ”اس روز میری ولادت ہوئی تھی“۔انہوںنے کہاکہ نبی ءمکرم کی ولادت کا تذکرہ کرکے آنیوالی نسلوں کو یہ پیغام دیاجاتاہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے محبوب رسول ہیں جو پوری کائنات سے افضل و اعلیٰ ہیں ۔اللہ کریم نے اپنی شان کے لائق اپنی ذات عالی کے بعد اپنے اسی احبیب مکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند مرتبہ عطا فرمایاہے،کائنات میں ہمارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان کی برابری کوئی بھی نہیں کرسکتا،پیکر بشری میں جلوہ افروزہونیوالی اسی عظیم ہستی نے ظلمات میں ڈوبے ہوئے انسانوں کو اللہ رب العالمین کی ذات عالی صفات کا عرفان اور راہ ِ ہدائت کا نور عطافرمایاہے۔ اس موقع پر مظفرآباد اور مضافاتی علاقوں کے سرکاری کالجز کے طلبا کے مابین تقریری مقابلہ میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات بھی دئے گئے۔مقابلہ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ نسیم شہید ڈگری کالج ڈنہ کی طالبہ ماہ نور شکیل نے حاصل کی۔

Check Also

علم و تحقیق کی جستجو میں مگن رہنے والے طالب علم ہی آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہیں

ٰفیصل آباد(پریس ریلیز)علم و تحقیق کی جستجو میں مگن رہنے والے طالب علم ہی آسمان ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *