تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کی

گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کی

 

 

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا ۔ جس کی صدارت پرنسپل مسز شگفتہ عارف نے کی اس موقع پر شہر بھر کے کالجز سے بھی طالبات نے شرکت کی ۔ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز شگفتہ عارف نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا تقریباً نصف ہیں اسکے باوجود خواتین کے حقوق ادا نہیں کیے جاتے ۔ ملکی سطح پر خواتین کی تعمیر و ترقی کےلئے جیتنے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں کم ہیں ۔ آج کے اس ترقی یافتہ دورہ میں بھی خواتین کی سماجی اہمیت دوسرے درجے کے فرد جیسی ہے ۔ ےہ حقیقت ایک عالمگیر سچائی کی صورت میں سامنے آچکی ہے کہ وہی معاشرے بہتر طور پر تر قی کر سکتے ہیں جن میں خواتین کی امیت کو تسلیم کرتے ہوئے انکو برابر ی کے حقوق دئیے گئے ہیں اسلامی معاشرے نے عورت کو وہ حقوق دئیے جنکا دور جاہلیت میں تصور بھی محال تھا۔ ظہور اسلام سے پہلے اہل عرب اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے خصوصاً لڑکیوں کی پیدائش کو اپنے لیے باعث تنگ و عار سمجھ کر زندہ دوگور کرنا عزت و بہادری کی علامت سمجھتے تھے ۔ نبی رحمت (ﷺ) کی تشریف آوری کی بد ولت ان بے قصور جانوں کو بھی زند ہ رہنے کا حق ملا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور آج سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، بلکہ سارے پاکستان میں عورت جس طرح ترقی کے راستے پر گامز ن ہے اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہےں ۔ ےہ بات خوش آئندہ ہے کہ آج خواتین کے اس دن کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اس کو ایک دن کی طرح منا کر بھول نہیں جائیں گے۔ ہر عورت کو اس کا جائز مقام دلانے کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیںگے ۔ آج کی طالبات کل کسی کی بیوی ،کسی کی ماں بننے جارہی ہے اس لیے ان کو چاہیے کہ خوب لگن سے محنت کر یں علم حاصل کریں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ تقریب کے اختتام پر طالبات نے بھی خواتین کے حقوق پر تقاریریں کیں ۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *