Home / تعلیم / گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موضع رائے چند میں دور دراز سے آنے والی100 طالبات میںمخیر شخصیت کی جانب سے فراہم کردہ سائیکلیں تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موضع رائے چند میں دور دراز سے آنے والی100 طالبات میںمخیر شخصیت کی جانب سے فراہم کردہ سائیکلیں تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

 

 

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موضع رائے چند میں دور دراز سے آنے والی100 طالبات میںمخیر شخصیت کی جانب سے فراہم کردہ سائیکلیں تقسیم کرنے کی پروقار تقریب
چناب نگر (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موضع رائے چند میں دور دراز سے آنے والی100 طالبات میںمخیر شخصیت کی جانب سے فراہم کردہ سائیکلیں تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چودھری، جنرل سیکرٹری پریس کلب رانا شہزاد اقبال سیکرٹری اطلاعات پریس کلب عامر صدیقی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم فرح رضوان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مس زاہدہ عظیم ، ڈی او مسرت افزاءسماجی مخیر شخصیت دانش نعیم فخری، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سید کاشف زیدی، ناصر چوہدری تقریب میں شریک ہوئے ,تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موضع رائے چند میں مخیر شخصیت وصدر فرنیچر ایسوسی ایشن دانش نعیم فخری کی جانب سے فراہم کردہ 100عدد سائیکلیں دور دراز سے آنے والی طالبات میں تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے جس پر میڈم فرخ رضوان نے فوری طور پر رسپانس کیا اور میں مشکور ہوں دانش نعیم فخری کا جنہوں نے ان طالبات کیلئے 100سائکلیں ڈونیٹ کیں ، انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کو عزت و مرتبہ اسلام نے دیا ہے وہ کسی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ، اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیے ہیں اور کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی خواتین کی عملی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، آپ ہماری بیٹیاں ہیں آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کے حصول کے بعد ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار حب الوطنی کے ساتھ بھرپور طریقے سے ادا کریں ، تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مس فرخ رضوان ،سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، ڈپٹی ڈی او فی میل زاہدہ عظیم و دیگر نے بھی خطاب کیا ، آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی ،دانش نعیم فخری ، شاہد محمود چوہدری ، رانا شہزاد اقبال ، کاشف زیدی، رانا کاشف محمود ، عمران عاربی ، میاں محمد اسماعیل ،مس فرخ ررضوان ،مس زاہدہ عظیم ، مسرت افزاءو دیگر نے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں ۔

Check Also

اوورسیز گرائمر سکول اسلام گڑھ کی ایلمنٹری بورڈ کے امتخانات میں شاندار کاکردگی،جماعت ہشتم میں

  اسلام گڑھ()اوورسیز گرائمر سکول اسلام گڑھ کی ایلمنٹری بورڈ کے امتخانات میں شاندار کاکردگی،جماعت ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *