Home / تعلیم / گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان انٹر کا لجئیٹ مقابلہ جات انعقاد کیا گیا

گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان انٹر کا لجئیٹ مقابلہ جات انعقاد کیا گیا

فیصل آباد(پ ر) گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان انٹر کا لجئیٹ مقابلہ جات انعقاد کیا گیا جس میں قرآت، نعت اور تقاریر شامل تھیں ،پو زیشن حاصل کر نے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔تقریب انعامات کی تقسیم کے مہمان خصوصی آل فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانامحمد نوید جبکہ صدارت ڈاکٹر نسیم صحرانی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نے کی ۔تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔نعت رسول مقبول پیش کی گئیں اور طالبات پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر رانا محمد نوید نے اپنے خطاب میں کامیاب تین روزہ آل پاکستان انٹر کا لجئیٹ مقابلہ جات کروانے پر ڈاکٹر نسیم صحرائی پرنسپل کو مبارک باد دی۔جنکی کاوشوں سے طالبات میں اسلامی فکر وعمل کادرس دیا گیا ۔آ خر میںپرنسپل کالج نے مہمانوں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنکی خصوصی محنت کی بدولت پروگرام کامیاب ہوا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی آل فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانامحمد نوید کو ڈاکٹر نسیم صحرائی پرنسپل نے شیلڈ پیش کی ۔

Check Also

خطاطی کی عادت آپ کو اعصابی تناؤ سے بچاتی ہے، تحقیق

  ندن: خطاطی کا فن تمام تہذیبوں اور معاشروں میں یکساں اہمیت کا ایک قدیم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *