تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / ھانہ سبز پیر کے علاقہ میں پرائےویٹ سکول کے مالک نے پانچویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کر ڈالی ، حمل ہونے پر ضائع کروادیا

ھانہ سبز پیر کے علاقہ میں پرائےویٹ سکول کے مالک نے پانچویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کر ڈالی ، حمل ہونے پر ضائع کروادیا

 

 

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں پرائےویٹ سکول کے مالک نے پانچویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کر ڈالی ، حمل ہونے پر ضائع کروادیا ، متاثرہ شہری سراپا احتجاج ، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ منڈیالہ کے رہائشی محنت کش محمد بوٹا کی نواسی (ن) مقامی سکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ تھی ، کہ سکول کے مالک سجاد نے چھ ماہ قبل بچی کو سکول میں صفائی ستھرائی کرنے کے لئے چھٹی کے بعد روک لیا اور بچی کو تنہا دےکھ کر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی ، بچی کے خاموش رہنے پر سکول مالک نے ایک مرتبہ پھر بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جس سے بچی حاملہ ہو گئی اور بچی کے پریشان رہنے پر اس نے بتاےا کہ وہ 6ماہ کی حاملہ ہے جبکہ ملزم سجاد اور اس کی بیوی نے دو خواتین کی مدد سے اس کا حمل ضائع کروادیا ہے ۔ متاثرہ بچی کے نانامحمد بوٹا کی درخواست پر پولیس تھانہ سبز پیر نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم متاثرہ افراد نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *