Home / شوبز / ہریتھک روشن کی بیماری سے متعلق بہن کا اہم انکشاف

ہریتھک روشن کی بیماری سے متعلق بہن کا اہم انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے جنیٹک ڈس آرڈر کی وجہ ہریتھک کے اداکار بننے کے امکانات مسترد کردیے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایتکار راکیش روشن کی بیٹی اور ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کیا ہے کہ  مجھے آج بھی یاد ہے جب ہریتھیک 13 سال کا تھا اور وہ ہر وقت بلند آواز سے کتابوں کا مطالعہ کیا کرتا تھا اور اکثر وہ صبح و شام باتھ روم میں اپنی آواز کو ریکارڈ کیا کرتا تھا تاکہ الفاظوں کی ادائیگی کی درستگی ہو سکے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہتا تھا جب تلک کوئی لفظ صحیح طرح ادا نہ ہو جائے۔سنینا کا کہنا تھا کہ ایک دن ہریتھک کی کمر میں شدید درد اُٹھا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئے جہاں کچھ دن کے علاج اور دیگر ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہریتھک کو جنیٹک ڈس آرڈر ہے اور انہوں نے سختی سے تنبیح کی کہ وہ اداکار بننے کی خواہش ختم کردیں کیوں کہ یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے اور اگر وہ اچھل کود یا ڈانس وغیرہ کرتے ہیں تو وہ کم از کم پانچ سال تک وھیل چیئر کے محتاج ہو جائیں گے۔سنینا نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے بیان نے ہریتھک کا دل توڑ دیا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے ہار نہ مانی اور اپنی بیماری کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا، ڈاکڑوں کی بات ماننے کے بجائے  وہ بیماری کے خلاف لڑنا شروع ہوگیا اور اسی یقین کے ساتھ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *