Home / شوبز / ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، توقیر ناصر

ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، توقیر ناصر

لاہور: چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے کہا ہے کہ دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے۔توقیر ناصر نے مزاراقبال پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سوچ اورافکار کو صحیح معنوں میں نسل درنسل منتقل کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھار ہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمرا کیپٹن (ر)عطاء محمدخان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اپنی اصول پسندی،بصیرت اور سیاسی شعور کی وجہ سے ہر دور کے فرد کیلیے مشعل راہ ہیں،اقبال کاوژن ایک جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں لوگ امن،بھائی چارے اورہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں ، اس ماحول کی دستیابی کے لیے ہمیں بے حد محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے پیغام کو اپنا کر ہم یقین ،اتحاداور تنظیم کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *