Home / جرائم / ہور: قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ہور: قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 

 

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بناکر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق شہری رضوان احمد نے تحریری شکایت کی تھی کہ عبداللہ نامی شخص قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اس کی ہمشیرہ کو بلیک میل کررہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ملزم عبداللہ کو مال روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔خالد انیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا تعلق تحصیل چشتیاں سے بتایا گیا ہے۔

Check Also

بلوچستان کےعوام کوصاف پانی اور تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صدرعارف علوی

    کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *