Home / بزنس / ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے حکام بالا پر زور دیا ہے کہ گنپت روڈ اردوبازار کے تاجروں کو آصف بخاری گینگ سے ا±ن کی فراڈ کی گئی تیس کروڑ روپے کی رقم جلد واپس دلوائیں

ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے حکام بالا پر زور دیا ہے کہ گنپت روڈ اردوبازار کے تاجروں کو آصف بخاری گینگ سے ا±ن کی فراڈ کی گئی تیس کروڑ روپے کی رقم جلد واپس دلوائیں

 

 

 

 

 

لاہور، () لاکیونکہ اس میگافراڈ کی وجہ سے بہت سے تاجر دیوالیہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خامس سعید بٹ کی سربراہی میں گنپت روڈ اردوبازار کے متاثرہ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں شفقت علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کے سربراہ خامس سعید بٹ نے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید کو بتایا کہ آصف بخاری گینگ نے منظم منصوبہ بندی کے تحت تاجروں کی تیس کروڑ روپے سے زائد رقم دھوکہ دہی سے غبن کرلی ، یہ رقم گینگ کے سربراہ علی آصف بخاری کو کاروباری سلسلے میں دی گئی تھی جس نے تاجروں کو دھوکا دیا اور یہ رقم لیکر بیرون ملک فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کی کوششوں کی بدولت اس بیرون ملک سے گرفتار کرکے واپس لایا گیا ہے لیکن تاحال رقم برآمد نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ علی آصف بخاری گینگ نے تاجروں کا سرمایہ لوٹ کر انہیں دیوالیہ پن کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، اگر ان کی رقم انہیں فوراً واپس نہ ملی تو ا±ن کے کاروبار بند ہوجائیں گے جس سے حکومت کو محاصل کی مد میں نقصان اور لاتعداد لوگ بے روزگار ہونگے لہذا تاجروں کی رقم جلد از جلد بازیاب کرائی جائے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ تاجروں کے سرمائے کو تحفظ دئیے بغیر کاروباری ترقی ممکن نہیں لہذا حکام بالا اس مسئلے کو فوری نمٹائیں۔

Check Also

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *