Home / تعلیم / ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے

ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے

فیصل آباد () ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہومیو پیتھی دنیائے طب میں دوسرا بڑا رائج طریقہ علاج ہے جو تیزی سے مقبولیت کے مدارج طے کررہا ہے، دنیا کے تمام براعظموں میں ہومیو پیتھی نے ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کی ہے اور ہومیو پیتھی آج پیچیدہ سے پیچیدہ امراض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ریکویگ جرمنی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک سیمینار میں ڈاکٹر محمد اعظم نے کیا جو خصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف لائے تھے، ڈاکٹر سلیم احمد اینڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجم الثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر ریکویگ کا شمار دنیا کے ان چند بڑے اداروں میں ہوتا ہے جہاں تحقیق و ترقی (R&D) کیلئے خصوصی ماہرین پر مشتمل شعبہ تخلیق دیا گیا ہے جو ہمہ وقت معیار کو خوب سے خوب تر بنانے میں سرگرم عمل رہتے ہیں، تقریب کے حاضرین کو ڈاکٹر ریکویگ جرمنی کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں ہومیو پیتھیک ادویات کے خام مال کے حصول سے لے کر نت نئی ماڈرن مشینوں سے آراستہ تیاری کے تمام مراحل کا اجمالی خاکہ کھینچا گیا تھا ، بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ آف ایکسی لینس اور تھینک یو ساونیر تقسیم کئے گئے تقریب میں فیصل آباد شہر کے علاوہ گردونواح اور قرب وجوار کے علاقوں سے کثیر تعداد میں ڈاکٹر صاحبان اور طلباءنے شرکت کی، تقریب کے شرکاءسے ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر شبیر شیخ، ڈاکٹر ندیم اﷲ، ڈاکٹر ندیم چوہدری، ڈاکٹر کاشف مسعود، ڈاکٹر اقبال چوہدری، ڈاکٹر غلام حبیب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر موجود طلباءو طالبات نے اس طرز کے پروگراموں کو مزید زیادہ تعداد میں کرانے کا مطالبہ کیا کہ اس سے ہومیو پیتھی سے وابستہ افراد میں نئی تحقیق کے باعث آگاہی میں تیز تر اضافہ ہوسکے گا۔

Check Also

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل انتقال کرگئے

    کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل حرکت قلب بند ہونے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *