Home / تعلیم / ہونہار پاکستانی طالبہ نے دبئی میں اسکالرشپ جیت لی

ہونہار پاکستانی طالبہ نے دبئی میں اسکالرشپ جیت لی

دبئی: کینسر کے موذی مرض میں مبتلا پاکستانی شخص کی ہونہار بیٹی سُمن انصاری نے اعلیٰ تعلیم کے لیے دبئی میں 77 ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ جیت لی۔اماراتی میڈیا کے مطابق ڈائرا انٹرنیشنل اسکول میں فائنل ایئر کی طالبہ سُمن انصاری کو ابوظبی میں واقع نیویارک یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 77 ہزار ڈالرز کی اسکالر شپ سے نوازا گیا ہے۔ 19 سالہ سمُن انصاری کی فیملی کینسر میں مبتلا والد کے علاج کی غرض سے پاکستان لوٹ گئی ہے۔سمن انصاری اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ دبئی میں زیرتعلیم ہیں جہاں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پروفیشنل زندگی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کی ہونہار بہن نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے ممتاز نمبروں سے آئی بی امتحان پاس کیا ہے انہوں نے 45 میں سے 43 نمبر حاصل کیے۔سمن انصاری کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ سے ان کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔

Check Also

انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *