Home / خبر یں / ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان نیب خیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہوگئے

ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان نیب خیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہوگئے

 

 

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہوگئے۔واضح رہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے 3 اگست کو عمران خان کو صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام میں آج طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 15 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ عمران خان کو دیا جائے گا۔اس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *