Home / جرائم / یرپوربٹھورو کے پرائمری اسکول ہیڈماسٹرکی خودکشی کے بعد ایس پی سجاول نے نوٹس لیتے ہوئے

یرپوربٹھورو کے پرائمری اسکول ہیڈماسٹرکی خودکشی کے بعد ایس پی سجاول نے نوٹس لیتے ہوئے

 

سجاول:میرپوربٹھورو کے پرائمری اسکول ہیڈماسٹرکی خودکشی کے بعد ایس پی سجاول نے نوٹس لیتے ہوئے سودخوروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے ، گذشتہ روز میرپوربٹھورو میں پرائمری اسکول ہیڈماسٹر یوسف بلاولی نے گھرمیں گارڈرسے تارباندھ کرگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی تھی ، جبکہ وصیت بھی تحریر کی جس میں سودخوروں کے متعلق بیان بھی موجود تھا۔ اسی تحریرکی بنیاد پر سوشل میڈیاپر عوامی مطالبات کے بعد ایس پی سجاول سہائی عزیز نے نوٹس لیتے ہوئےمقدمہ درج کرانے کی ہدایت دی ،جس کے بعد میرپوربٹھورو تھانے پر متوفی کی بہن نثار زھرا کی مدعیت میں سودخوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ، واضع رہے ضلع سجاول میں سود کے کاروبار میں بااثرافراد ملوث ہیں ، سرکاری ملازمین کے چیک بک، اے ٹی ایم کارڈ اور سروس بک تک گروی رکھ کر سود پر قرض دیاجاتاہے ، جس کے بعد سرکاری ملازمین سودخوروں کے پنجے میں پھنس جاتے ہیں ، ضلع بھرمیں سینکڑوں افرادان کا شکارہیں اور اپنے زیور، زمین اور گھرتک ان سودخوروں کے حوالے کرنے کے باوجود بھی قرضہ نہیں اتارسکے ہیں ، علاوہ ازیں دیہی علاقوں کے غریب چھوٹے کاشتکاربھی سود پر زرعی ادویات ، بیج و کھاد کے لئے ایسے سود خوروں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تمام فصل اونے پونے بیچنے کے بعد بھی قرضہ اتارنے میں ناکام ہوجاتے ہیں ، ان بااثرسودخورمافیاکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ، ایس پی مسعود بنگش نے سجاول میں مختصر تعیناتی کے دوران عوامی شکایات پر سودخوروں کے خلاف جہاد شروع کیاجس پر چنددنوں میں سود خور فرار ہوگئے تھے تاہم ان کے تبادلے کے بعد دوبارہ دھڑلے سے اپناکاروبارجاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پرائمری ٹیچرکی خودکشی اور تحریرکردہ خط نے سوشل میڈیاپر ایک تحریک کی شکل اختیارکرلی جس پر ایس پی سجاول سہائی عزیز نے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری کئے ، تاہم پولیس ابھی تک نامزد افراد کو گرفتارنہ کرسکی ہے ۔

سجاول: جرائم کے خلاف پولیس کاروائی جاری ہے ، ایس پی آفس سجاول کے جاری بیان کے مطابق بڈھوٹالپرسے مطلوب ملزم رشید جت چھینی ہوئی موٹرسائیکل سمیت گرفتارکیاگیا۔ایک اور کاروائی میں مشکوک موٹرسائیکل چالان کی گئی ۔ شاہبندرمیں کاروائی میں نورمحمد مہر گھٹکا،چورا سپاری اور ایک مشکوک موٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ دڑو میں منشیات فروش قاسم سومرو ایک سو دس گرام چرس اور مشکوک موٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیاگیا۔جھوک شریف میں معشوق چانڈیو کو پانچ لیٹرشراب سمیت گرفتارکیاگیا۔بیلو میں مطلوب ملزم نثارماچھی گرفتارکیاگیا۔سجاول میں مطلوب ملزم قادریوآمڑو گرفتارکیاگیاہے

سجاول:سجاول میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ، درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک محسوس کیاگیا، شدید گرمی اور حبس میں روزہ داروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنہ کرناپڑاجب دن کے وقت بجلی بھی غائب رہی ، علاوہ ازیں تنخواہ کے حصول کے لئے بنکوں کے آگے لائن میں لگے سرکاری ملازمین کو بھی شدید کوفت کا سامنہ رہا۔ شدید گرمی کے دوران کئ افراد کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی ۔

Check Also

پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے

  سجاول: پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *