Home / بزنس / یوان صنعت و تجارت لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کے لیڈرز نے شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے

یوان صنعت و تجارت لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کے لیڈرز نے شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے

 

 

لاہور ۔ ۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کے لیڈرز نے شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 0.75 فیصدکمی معیشت کے لئے اچھا قدم ہے مگر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ناکافی ہے اس میں مزید کمی کی جائے۔یہ کمی ہماری اکانومی کیلئے سودمند ثابت نہیں ہو گا بزنس کمییونٹی ۲ سے ۳ فیصد توقع کر رہی تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مارک اپ ریٹ میں مزید کمی کی جائے۔ پوری دنیا میں مارک اپ کو خاصی حد تک کم کیا گیا ہے مگر پاکستان میں اس لیول تک کم نہیں کیا گیا جسکی توقع کی جا رہی تھی۔ ملکی معیشت جو پہلے ہی کاروباری مندے کی وجہ سے جمود کا شکار ہے اور نجی شعبہ قرضوں سے محروم ہے کیونکہ چودہ سے پندرہ فیصد سود ادا کرنے والا کوئی کاروبار منافع بخش نہیں رہ سکتا۔ بزنس کمیونٹی پہلے ہی بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی اور کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے لہٰذا شرح سود میں مزید کمی کرتے ہوئے اسے کم از کم سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔شرح سود زیادہ ہونے سے نہ صرف صنعتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو تی ہے بلکہ بہت سے چلتی ہوئی صنعتیں بھی بندہو چکی ہیں۔موجودہ صورتحال مخدوش ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مندی،صنعتیں گو مگو کا شکار جبکہ معاشی اشارئیے کمزور ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے ڈالر اور سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لہٰذا حکومت اس صورتحال کو فوری طور پر ٹھیک کرے اور شرح سود میں واضح کمی کرے۔

Check Also

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا ئیں، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے روحی رضوان کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا                      

    ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان کے ایصال ثواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *