تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن چیف و بزنس لیڈر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی زرمبادلہ کمانے والی لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن چیف و بزنس لیڈر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی زرمبادلہ کمانے والی لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے

 

 

لاہور ۔( )۔۔۔۔۔۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن چیف و بزنس لیڈر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی زرمبادلہ کمانے والی لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ، مقامی لیدر انڈسٹری میں بہت زےادہ پوٹینشل موجود ہے ،لیدر اینڈ لیدر گڈز کے شعبے سے وابستہ افراد کو آگے آنا چاہےے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہےے۔وہ گزشتہ روز و فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ” لیدر اینڈ لیدر گڈز“ کے چےئرمین شیخ خرم آفتاب کی دعوت پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر شیخ خرم آفتاب نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر لیدر اینڈ لیدر گڈز انڈسٹری کی سرپرستی کی جائے تو دےگر انڈسٹریز کے مقابلے میں بہترین نتائج دے سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمارے انڈسٹری کے ڈی ایل ٹی ایل ، ڈیوٹی ڈرابیکس ، سیلز ٹیکس سمیت دےگر رکے ہوئے ریفنڈز ادا کئے جائے ،کیونکہ ہماری ذاتی کاوشوں اور محنت سے جو لیدر انڈسٹری کا پہےہ چل گےا ہے اگر ریفنڈز کی بروقت ادائیگےاں نہ ہوئیں تو اس صنعت کا پہےہ بھی رک جائے گا جس کے باعث لاکھوں افراد کے بیروزگار ہوسکتے ہیں، اس وقت لیدر انڈسٹری اپنی سپلائی چین کے ذرےعے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار مہیا کر ہی ہے ،پاکستان کی لیدر انڈسٹری سال 2016-17 کے دوران سالانہ US$918.131 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ملک کی دوسری بڑی متحرک صنعت رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں 5فیصد حصہ لیدر انڈسٹری کا ہے جبکہ ملک کی کل جی ڈی پی میں 2.67 فیصد لیدر انڈسٹری کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گوناگوں مسائل کی وجہ سے پچھلے چند سالوں سے ہماری انڈسٹری بحران سے دوچار ہے جبکہ علاقائی اعتبار سے ہمارے مد مقابل ممالک کی برآمدات بڑھتی جار ہی ہیںجیسا کہ چائنہ کی 20.01 فیصد بھارت6.20فیصد جبکہ بنگلہ دیش42.49 فیصد ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقائی اعتبار سے مد مقابل ممالک کی نسبت پاکستان میں ہائی کاسٹ آف ڈوئینگ بزنس ہماری لیدر کی برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل بارے مہمان خصوصی کو آگاہ کےاانہوں نے کہاکہ ایک سے زےادہ صوبائی اور وفاقی مقامی ٹیکسز بھی انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں ، میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین عرفان یوسف نے لیدر انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے مکمل ےقین دہانی کروائی ۔ میٹنگ میں لیدر انڈسٹری کے تمام بڑے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *