Home / جرائم / یونین کونسل 140 مدینہ چوک کے رہائشی گندے پانی میں رہنے پر مجبور ہو گئے‘

یونین کونسل 140 مدینہ چوک کے رہائشی گندے پانی میں رہنے پر مجبور ہو گئے‘

 


فیصل آباد( ) یونین کونسل 140 مدینہ چوک کے رہائشی گندے پانی میں رہنے پر مجبور ہو گئے‘ علاقے میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث رہائشیوں کے گھروں کا گندا پانی کھلے پلاٹوں میں جمع ہونے لگا‘ جس پر مچھروں نے بسیرا کر لیا۔ مچھروں کی بہتات سے معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ بارش کے دنوں میں یہ گندا پانی رہائشیوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا جس کی وجہ سے رہائشیوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔ گلیاں پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گلیوں میں جوہڑ کے مناظر پیش کرنے لگا‘ کیچڑ کی وجہ سے بچے سکول وقت پر نہیں جا سکتے اور نمازی باجماعت نماز ادا کرنے سے قاصر ہو گئے۔ بجلی کی تاریں خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں یہ بجلی کی تاریں رہائشیوں کے مکانوں سے ٹکرا رہی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔ علاقہ کے مکین سوئی گیس کی نعمت سے بھی محروم ہیں‘ علاقہ کے رہائشیوں محمد یاسر‘ محمد صابر‘ محمد خالد نے کہا ہے کہ ہم بارہا مرتبہ اپنی یونین کونسل کے چیئرمین‘ ایم پی اے اور ایم این اے کے پاس جا چکے ہیں مگر ہماری کہیں شنوائی نہیں ہو سکی ہے‘ اس لئے ہم ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمیں اس عذاب سے چھٹکارا دلایا جائے اور ایک مرتبہ خود ہمارے علاقے یونین کونسل 140 کا وزٹ کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ یہاں کے رہائشی کس طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Check Also

رشوت نہ دنےے پر چوکی انچارج بھائی ولامےاں اعجاز نے 9ا پرچہ دے

  فےصل آباد() رشوت نہ دنےے پر چوکی انچارج بھائی ولامےاں اعجاز نے 9ا پرچہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *