تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / یڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) اور ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے باہمی اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میںخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

یڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) اور ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے باہمی اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میںخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

اےف پی سی سی آئی نائب صدر شیریں ارشد خان اور سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک اخوت فاو¿نڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایف پی سی سی آئی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ان کے ہمراہ منظور الحق ملک،فوزیہ قصوری ،طاہرہ نسیم اور دیگر بھی موجود ہیں

لاہور( پ ر )فیڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) اور ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے باہمی اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میںخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اخوت فاو¿نڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب اور سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی ا خوت فاو¿نڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہاکہ اخوت یونیورسٹی قائم ہو چکی ہے جس میں 600سے زائد طلباءبغیر فیس کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اخوت قرضہ حسنہ کا پروگرام دنیا بھر میں قرضہ حسنہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔اخوت ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو 77ارب سے زائد کا قرض دے چکا ہے جس کی واپسی کا تناسب 99.99فیصد ہے۔اےف پی سی سی آئی کی نائب صدر شیریں ارشد خان نے کہاکہ اخوت اےف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر پاکستان کے تمام وویمنز چیمبر کی ممبران کو قرضہ دےنے کے نئے پروگرام کا آغاز کرئے۔خواتےن کی معےشت مےں عملی شرکت کے بغےر ترقی کا مقصد حاصل نہےں ہو سکتا،خواتےن کا کاروبار،تعلےم اور دےگر شعبوں مےں کردار قابل ستائش ہے،۔اےف پی سی سی آئی میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی گی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ و قت کی اہم ضرورت ہے کہ خواتےن کے لےے کاروبار کا سازگار ماحول پےدا کےا جائے تاکہ نہ صرف وہ ملکی معاشی ترقی مےں کردار ادا کر سکےں بلکہ خود مختا ر بھی بن سکےں ۔ فیڈریشن کی لیڈر شپ خواتین کی راہنمائی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔خواتےن ملکی ترقی مےں اپنا کردار ادا کرنے کے لےے تےار ہےں مگر خواتےن کو اےک منظم پلےٹ فارم اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔ حکومت بھی کاروباری خواتین کو کم شرح سود پر قرضے فراہم کرئے۔سارک چےمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتےن پر مشتمل ہے اور ملکی ترقی کےلئے ان کی تعلےم اور ےکساں مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کی خواتےن کسی طرح بھی صلاحےتوں مےں دوسرے ممالک کی خواتےن سے کم نہےں ہےں، پاکستان کی باصلاحےت خواتےن پوری دنےا مےں اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوا رہی ہےں۔ آج پاکستانی خواتےن زندگی کے ہرشعبے مےں اپنی اعلی صلاحےتوں کے بل بوتے پر بہترےن خدمات سر انجام دے رہی ہےں۔تقریب میں سماجی و سیاسی رہنما فوزیہ قصوری،رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار،رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل،نگہت محمود،سدرہ ضمیر ،صبا شفیق،آصفہ ریئس،رابعہ عثمان،حمیرہ تسنیم،عظمیٰ خورشید اور ڈاکٹر شاہد قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔

اےف پی سی سی آئی نائب صدر شیریں ارشد خان اور سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک اخوت فاو¿نڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایف پی سی سی آئی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ان کے ہمراہ منظور الحق ملک،فوزیہ قصوری ،طاہرہ نسیم اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Check Also

صوبائی وزیر ویلفیئر واوقاف اور چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب چوہدری اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے

۔۔چیئرمین انصاف بزنس فورم پنجاب وصوبائی وزیر چوہدری اجمل چیمہ‘ صدر میاں جاوید علی‘ جنرل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *