Home / بزنس / ےف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرڈاکٹر محمد ارشد کا ساہیوال چیمبر کے وفد سے ملاقات کے

ےف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرڈاکٹر محمد ارشد کا ساہیوال چیمبر کے وفد سے ملاقات کے

ا موقع پر گروپ فوٹو۔ان کے ہمراہ محمد علی میاں،چوہدری محمد حسین زاہد،احسان الحق آفریدی،محمد محسن کریم،نعیم الحق اور دیگر بھی موجود ہیں۔

لاہور(پ ر)صنعتوں کےلئے توانائی کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔معاشی مضبوطی کےلئے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔حکومت جنرل پالیساں بنانے کی بجائے کاروبار کے مطابق پالیساں بنائے۔ساہیوال چیمبر سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کو ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار فیڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرڈاکٹر محمد ارشدنے ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے وفد سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میںملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کی زیادہ قیمتوں اور بجلی کے اضافی چارجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صنعتوں کےلئے توانائی کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔بجلی صنعتوں کےلئے اہم خام مال ہے، اس کی قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جاتی ہے۔معاشی مضبوطی کےلئے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی نے مزید کہاکہ ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔حکومت کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں۔حکومت جنرل پالیساں بنانے کی بجائے کاروبار کے مطابق پالیساں بنائے۔ڈاکٹرمحمد ارشدنے وفد کے ارکان کو تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریڈ باڈیز کو ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔صنعت و تجارت کی بحالی و ترقی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا کرادار بہت اہم ہے۔ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں اور ساہیوال چیمبر کے سابق صدر چوہدری محمد حسین زاہدنے کہاکہ صنعیتں بند ہونے سے بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ہنگامی بنیادوں پر صنعت و تجارت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائے۔

Check Also

فیڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار سے پ

  ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار کا پی سی ایم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *