Home / نیوز / 10ہزار رنز اور 500 وکٹیں؛ شکیب الحسن دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے

10ہزار رنز اور 500 وکٹیں؛ شکیب الحسن دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے

 

ڈھاکا:  بنگلادیشی اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500وکٹیں مکمل کرلیں۔شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں 10ہزار سے زائد رنز اور 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے ہیں، انھوں نے افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک وکٹ لے کرانٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، انھوں نے مجموعی طور پر 302 میچز کھیل کر کیریئر کی 500 وکٹیں مکمل کیں۔آل راؤنڈر نے ٹیسٹ میچز میں 188، ون ڈے میں 235 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 77 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، انھوں نے تینوں فارمیٹس میں 500 وکٹیں اور 10ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، کیلس نے تینوں فارمیٹس میں 25534 رنز اور577 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 11196رنز اور541 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *