Home / 2020 / June / 22

Daily Archives: June 22, 2020

پی آئی اے طیارہ حادثے میں پائلٹس اور ایئرٹریفک کنٹرولر ذمہ دار قرار

 اسلام آباد /  کراچی: پی آئی اے طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی جس میں طیارے کے کاک پٹ کریو اور ایئرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ...

مزید پڑھیں »

قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کرگئے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم اسلم جناح گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہرمسجد حبیبہ انڈہ موڑ ...

مزید پڑھیں »

نوبیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مارڈالا

اوکاڑہ: نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا ...

مزید پڑھیں »

جعلی کرنسی پر گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا

 لاہور: اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔ دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس انڈیا چلے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورایئر ایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں جنہیں موجودہ پاک بھارت ...

مزید پڑھیں »

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا

کراچی: معروف ذاکر اور عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے۔ معروف عالم دین طالب جوہری کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ طالب جوہری کے بیٹے ریاض جوہری نے انتقال کی تصدیق کی۔ طالب جوہری کے انتقال پر ...

مزید پڑھیں »

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے 4 نکاتی پلان پیش کردیا

کراچی: سابق اوپننگ بیٹسمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے 4 نکاتی پلان پیش کردیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک لیول پر پچزکا معیار بہت ہی خراب ہے، جب تک اچھی پچز نہیں بنیں گی ٹاپ کلاس مقابلے نہیں ہوسکتے، آپ کا جتنا مرضی ...

مزید پڑھیں »

دورہ انگلینڈ کیلیے سندھ کے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے سندھ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 7 کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ دیے، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، فواد عالم، ...

مزید پڑھیں »

دورہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کیلیے مشکل امتحان قرار

راشد لطیف نے دورہ انگلینڈ کو پاکستان ٹیم کا مشکل امتحان قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ راشد لطیف نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کے لیے منتخب کرکٹرز کی تعداد کچھ زیادہ ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں تھوڑا مارجن ...

مزید پڑھیں »

ورلڈ کپ فائنل؛ بھارت سے فکسنگ کی تحقیقات کا مطالبہ

کولمبو: بھارت سے ورلڈ کپ فائنل میں فکسنگ کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا جب کہ سری لنکا کے سابق بیٹسمین اور 2011 کے چیف سلیکٹر اروندا ڈی سلوا نے کہاکہ اب میں الزامات پر خاموش نہیں رہوں گا۔ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے نے ورلڈ کپ 2011 ...

مزید پڑھیں »

’کشمیر سے بہت دلچسپی ہے‘، اسریٰ بلجک کشمیر جانے کی خواہشمند

کراچی:  ترکی کی مقبول اداکارہ اسریٰ بلجک کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیر کے متعلق جاننے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور وہ اپنی دستاویزی فلم کے لیے کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ترک ڈراما سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجک ...

مزید پڑھیں »