اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے جہاں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی سربراہی میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سماعت کیلیے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر جرح کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، طارق فاطمی، عرفان صدیقی، برجیس طاہر اور طاہرہ اورنگزیب بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔

Check Also

عامر خان کا بھی کترینہ کیف پر دل آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہار ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *