Home / بزنس / آل آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر سردار افتخار فیروز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

آل آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر سردار افتخار فیروز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)آل آزادکشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر سردار افتخار فیروز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے گوشت مارکیٹ میں صفائی کےلئے میونسپل کارپوریشن سمیت تاجروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رمضان المبارک میں گاہکوں کو اچھا گوشت فراہم کرنے اور صاف ستھرے ماحول میں گوشت فراہم کرنے کےلئے اقدامات بہت اچھے ہیں، اب راولاکوٹ کی گوشت مارکیٹ کو جدید خطوط پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو ایک احسن اقدام ہے، امید ہے قصاب اسی طرح سے صفائی کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے صاف ستھرے ماحول میں رمضان المبارک سمیت تمام مہینوں میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرینگے، وہ گوشت مارکیٹ میں ایک نئی دکان کا افتتاح کرنے کے موقع پر شرکاءسے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر انکے ہمراہ سردار طاہر فاروق بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کے ساتھ انکے فرائض بھی ہیں، تاجران اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں ، ہم انکے حقوق کی بازیابی کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، انکے حقوق اور عزت نفس کی بحالی کےلئے انجمن تاجران ہمیشہ تاجروں کی پشت پر کھڑی رہے گی۔

Check Also

شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ہنگامی اجلاس ۔ ایاز میمن موتی والا، معراج احمد خان سمیت دیگر تاجروں کی شرکت۔ شہر قائد میں تاجر بے یار ومدد گار ہیں ، جرائم پیشہ افراد کا راج ہے۔

    شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *