Home / جرائم / محراب پور©: : تنخواہ کی عدم ادائیگی پر نکاسی آب اور واٹرسپلائی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال،مین ڈسپوزل پر دھرنا

محراب پور©: : تنخواہ کی عدم ادائیگی پر نکاسی آب اور واٹرسپلائی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال،مین ڈسپوزل پر دھرنا

محراب پور©: : تنخواہ کی عدم ادائیگی پر نکاسی آب اور واٹرسپلائی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال،مین ڈسپوزل پر دھرنا
محراب پور(نمائندہ)) ٹا¶ن کمیٹی محراب پور میں واٹر سپلائی اور ڈرینیج کے 126 ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کردی اور مین ڈسپوزل کے گیٹ پر دھرنا دیدیا ملازمین کے دھرنے کے باعث شہر بھر کی مین شاہراہوں اور گلیوں میں گندہ پانی نکل آیا مظاہرین نے ٹاون چیئرمین اور ٹا¶ن آفیسر کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین محمد عامر،ملک لیاقت ، اخلاق راجپر، اکبر کمبوہ و دیگر نے کہا کہ ٹا¶ن چیئرمین کا کہنا ہے تنخواہ محکمہ پبلک ہیلتھ دیگا جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کہتا ہے ٹا¶ن کمیٹی دیگی دونوں محکموں کی آپس کی جنگ میں ہم ملازمین خوار ہورہے ہیں تنخواہ نہ ملنے کے باعث ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں فیس نہ پہنچنے پر اسکولوں سے ہمارے بچوں کو نکالا جارہا ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملازمین محکمہ پبلک ہیلتھ میں ضم ضرور ہوئے ہیں مگرقانون ہے کہ جون کے مہینے تک تنخواہ ٹا¶ن کو ہی اداکرنی چاہئے گزشتہ دوماہ سے بھی انکی ہی جانب سے تنخواہ دی جارہی تھی۔

Check Also

صفورہ چورنگی پر بچے کی ہلاکت، گولی کا خول پولیس اہلکار کے اسلحے سے میچ کرگیا

    کراچی: صفورہ چورنگی یونیورسٹی روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے جاں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *