Home / بزنس / حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے ،کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لےے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے ،کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لےے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

 

 

اےف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختا رگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوگورنر ہاو¿س میں خصوصی ملاقات کے موقع پر اےف پی سی سی آئی کی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ عامر عطا باجوہ، منظور الحق ملک،شفیق انجم ،عاصم رضا خاں،جاوید ارشاد،تنویر ڈھلوں اور دیگر بھی موجود ہیں۔

 

لاہور( پ ر)حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے ،کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لےے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مشکل اقتصادی حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک کی کاروباری برادری مشکل حالات میں اپنا کاروبار کر رہی ہے، ان کو در پیش مسائل کے حل کے لےے فوری اقدامات کئے جائےں گئے۔ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( اےف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار کی قیادت میں اےف پی سی سی آئی پنجاب کے وفد سے گورنر ہاو¿س میں خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مشکل حالات ضرور ہیں مگر حکومت وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں کاروباری برادری کے لےے سازگار ماحول بنانے میں کامیاب ہو جائے گئی۔ اےف پی سی سی آئی ملک کی تمام ٹریڈ باڈیز کی واحدنمائندہ تنظیم ہے،وہ اپنے اراکین کو تجارت کے قوانین پر عمل کرنے کی طرف راغب کرئے ۔ اےف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار نے کہاکہ حکومت اےف پی سی سی آئی کے ساتھ اےک خصوصی کیمونیکشن چینل قائم کرئے کیونکہ اےف پی سی سی آئی اپیکس باڈی ہے جو دوستانہ کاروباری پالیسوں کو تیار کرنے میں مدد دے گا۔ کاروبار کے فروغ سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔ عبدالرو¿ف مختار نے مزید کہاکہ اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور نے کاٹیج اور سمال انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھی کام شروع کیا ہے۔ اےف پی سی سی آئی نے کاٹیج اور سمال انڈسٹری کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونوں میں کاٹیج اور ایس ایم ایز سیکٹر کے لئے خصوصی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اےک جدید آئیڈیا متعارف کروایا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دےنے کے لئے اےف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور اور وہ تمام ضلعی ٹریڈ چیمبرز جن کے پاس ذاتی آفسز نہیں ہے ان کو آفسز کے لئے حکومت کی طرف سے زمین الاٹ کی جائے۔قومی معیشت میں ایک نئی سمت دینے کے لئے امپورٹ کو کم کرنے اورمقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کا یہ بہترین وقت ہے۔مقامی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی سے ملازمتوں کے مواقعے پیدا ہو گئے اور امپورٹ کی بھی حوصلہ شکنی ہو گئی۔

Check Also

شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ہنگامی اجلاس ۔ ایاز میمن موتی والا، معراج احمد خان سمیت دیگر تاجروں کی شرکت۔ شہر قائد میں تاجر بے یار ومدد گار ہیں ، جرائم پیشہ افراد کا راج ہے۔

    شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *