کوراساہ انورنامی لڑکی اداکارہ ماہرہ خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں، مداح: فوٹو:: فائل

 کراچی: پاکستان کی خوبرو اوردلکش اداکارہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ دنیا بھرمیں مداح ان کے دیوانے ہیں اوران کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اور اسی اداکاری کی بنیاد پروہ متعدد قومی اوربین القوامی ایوارڈزبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

اس وقت سوشل میڈیا پراداکارہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ اداکارہ کی ہمشکل ہیں جن کو دیکھ کرکوئی کہہ نہیں سکتا کہ یہ ماہرہ خان نہیں بلکہ ’کوراساہ انور‘ نامی لڑکی ہیں۔

ماہرہ خان کے مداح بھی ان کی ہمشکل دیکھ کرحیران ہوگئے ہیں اوریہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کوراساہ انورنامی لڑکی اداکارہ ماہرہ خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *