تازہ ترین خبریں
Home / کھیل (page 4)

کھیل

اسٹورٹ براڈ 3 بولرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

سائوتھمپٹن:  بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں رنگانا ہیراتھ، رچرڈ ہیڈلی اور کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا۔اسٹورٹ براڈ کو ایک ساتھ تینوں بولرز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے 8 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جاری ...

مزید پڑھیں »

سلیکٹرز کو بھولے بسرے عماد وسیم کی پھر یاد آگئی

لاہور:  سلیکٹرز کو بھولے بسرے عماد وسیم کی پھر یاد آگئی،ایشیا کپ کیلیے منتخب 18 ممکنہ کھلاڑیوں میں آل راؤنڈر کا نام بھی شامل ہے۔ایشیا کپ یواے ای میں 15ستمبر کو شروع ہوگا، انضمام الحق کی زیرسربراہی کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد ...

مزید پڑھیں »

پی سی بی سے اضافی ملازمین کی چھٹی کرنے کے لیے فہرستیں تیار

لاہور: نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح ...

مزید پڑھیں »

ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی بے اعتنائی کا دکھ ستانے لگا

لاہور: سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی بے اعتنائی کا دکھ ستانے لگا۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی ملکوں کے اسپنرز کی کوچنگ کرتے ہوئے کارکردگی میں نکھار لانے والے ثقلین مشتاق کو اپنے ہی ملک پاکستان میں کسی ذمہ داری کے قابل نہیں سمجھا گیا،حال ہی میں ...

مزید پڑھیں »

ایشین گیمز میں باکسر نقیب اللہ نئے قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے

لاہور:  ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں ہار گئے، پہلے 30 سیکنڈز میں چینی حریف کو تابڑ توڑ حملوں سے زخمی کرکے ان فٹ کرنے کے باوجود وہ نئے قوانین کی بھینٹ چڑھ گئے۔جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز باکسنگ 56 کلوگرام کیٹیگری کے ...

مزید پڑھیں »

ایشین کرکٹ کونسل کا پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب ...

مزید پڑھیں »

ایشین گیمزوالی بال: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا

    جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز 2018 کے والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشین گیمز  2018 کے مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔  ایشین گیمز میں والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ...

مزید پڑھیں »

محمد عرفان نے 4 اوور میں صرف ایک رن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

باربا ڈوس: دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کرڈالی اور ٹی 20 کرکٹ میں رکارڈ اپنے نام کرلیا۔کیریبین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ...

مزید پڑھیں »

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم آج ملائیشیا کے مدمقابل

لاہور: ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔انڈونیشیا میں جاری گیمزکے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور اس نے ابتدائی تینوں میچزمیں فتوحات حاصل کیں، گرین شرٹس نے پہلے میچ ...

مزید پڑھیں »

ٹی 20 رینکنگ؛ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے سے باہر

دبئی:  ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی پوزیشن بدستور خطرے سے باہر ہے۔ٹیم رینکنگ میں بھی پاکستان کی ٹاپ پوزیشن فی الحال خطرے سے باہر ہے، گرین شرٹس کو دوسری پوزیشن کی حامل بھارتی ٹیم پر8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے ...

مزید پڑھیں »